04:58 , 22 اپریل 2026
Watch Live

خلیجی کشیدگی کے اثرات، بھارتی معیشت دباؤ کا شکار

خلیجی کشیدگی کے اثرات

نئی دہلی میں خلیج کی جنگی صورتحال کے باعث بھارتی معیشت پر منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کی بانڈز اور اسٹاک مارکیٹ سے تیزی سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔

جنگ کے آغاز سے اب تک سرمایہ کار تقریباً 12.14 ارب ڈالر بھارت سے نکال چکے ہیں، جو اعتماد میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بھارت میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکا ایران کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، نائب صدر جے ڈی وینس

بھارت چونکہ تیل درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے، اس لیے عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اس کی معیشت کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے بھارتی روپیہ تقریباً 4.2 فیصد تک کمزور ہو چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی صورتحال مزید خراب ہوئی تو بھارت کو مہنگائی، کرنسی میں کمی اور سرمایہ کاری میں کمی جیسے مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION